پلوامہ میں شبانہ چھاپے: ایک درجن کے قریب نوجوان گرفتار 

امن و امان میں رخنہ ڈالنے میں ملوث افرا دکو ہی گرفتار کیا گیا ہے 
سرینگر؍پلوامہ ضلع میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک درجن کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق سنگباری کرانے اور امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی پادائش میں پولیس نے ضلع پلوامہ میں شبانہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک درجن کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے گانگو ، پرچھو ، ملک پورہ ، ڈلی پورہ اور ڈانگر پورہ علاقوں میں چھاپے ڈالے اور وہاں سے ایک درجن کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ جرم بیگناہی کے الزام میں اُن کے لخت جگروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق امن و امان میں رخنہ ڈالنے اور سیکورٹی فورسز پر خشت باری کرانے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پرہی گرفتار کیا رگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران فورسز پر پتھراو کرنے والے نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے اور اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ہی ایک درجن کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار انہیں دیاجاسکتا۔ مقامی ذرائع کے مطابق گرفتاریوں کے بعد کئی نوجوان روپوش ہو گئے ہیں۔ 

Please follow and like us:
1000

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *