0

آتشزدگی کی مختلف وارداتوں میں رہائشی مکان، تین شیڈ اور گاڑی خاکستر

سری نگر6 فروری (یو این آئی)وادی کشمیر میں آگ کی تین الگ الگ وارداتوں میں رہائشی مکان، تین شیڈ اور گاڑی خاکستر ہوئی ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے آرم پورہ میں جمعرات شام سات بجے کے قریب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً اپنے متصل دو شیڈوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان اور دو شیڈ خاکستر ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سری نگر کے زکورہ علاقے میں نینو گاڑی آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوئی جبکہ ٹیولپ گارڈن سری نگر میں قائم ایک ہٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں