نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، مرکزی حکومت نے آرمی چیف کے اختیارات میں توسیع کردی ہے اور انہیں ضرورت پڑنے پر، فوج کو مدد یا کمک فراہم کے مقصد سے علاقائی فوج کے افسروں اور سپاہیوں کی تقرری کر نے کا اختیار دے دیا ہے۔
اس ضمن میں وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔
وزارت دفاع نے یہ اختیار آرمی چیف کو ٹیریٹوریل آرمی رولز 1948 کے ضابطہ33 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دیا ہے۔
یہ حکم 10 فروری سے 9 فروری 2028 تک تین سال کے لیے نافذ رہے گا۔
