0

آرٹیکل 370 کی منسوخی نے جموں کشمیر میں ترقی اور خوشحال کے نئے دور کا آغاز کیا۔ مودی

نئی دلی۔ 5؍ اگست۔ ایم این این۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آرٹیکل 370 اور 35 (A) کو منسوخ کرنے کے پارلیمنٹ کے 5 سال پرانے فیصلے کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جس نے جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہآج ہم ہندوستان کی پارلیمنٹ کے آرٹیکل 370 اور 35 (A) کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے 5 سال مکمل کر رہے ہیں، جو ہماری قوم کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز تھا۔میں جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت ان کے لیے کام کرتی رہے گی اور آنے والے وقتوں میں ان کی خواہشات کو پورا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں