0

آسٹریلیا اور انگلینڈ ٹیسٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر کھیلیں گے ٹیسٹ میچ

میلبورن، 18 اگست : آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر مارچ 2027 میں میلبورن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 1877 میں کھیلا گیا تھا۔ آسٹریلیا نے اسے 45 رنز سے جیتا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ کے 100 سال مکمل ہونے پر بھی دونوں ممالک کے درمیان 1977 میں ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے 45 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس کے ساتھ یہ معاہدہ بھی کیا گیا کہ اگلے سات سال تک باکسنگ ڈے ٹیسٹ میلبورن میں اور نئے سال کا ٹیسٹ صرف سڈنی میں ہی ہوگا۔ اس معاہدے کے مطابق 2030-31 کے سیزن تک کرسمس سے قبل ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں جبکہ سیزن کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں ہوگا۔ تاہم پرتھ نے صرف اگلے تین سال کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ اگلے سال ایشز سیریز روایتی گابا، برسبین گراؤنڈ کے بجائے پرتھ میں ہوگی۔
واضح ر ہے کہ 2032 کے اولمپکس کے پیش نظر گابا اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری ہے اور اس دوران وہاں بہت کم ٹیسٹ ہوں گے۔
یو این آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں