0

آٹھناڈن پہلگام میں آگ کی بھیانک واردات دو رہائشی مکان، دو گاؤ خانہ خاکستر لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سرینگر/04 نومبر/ وی او آئی// جنوبی ضلع اننت ناگ کے آٹھناڈن پہلگام علاقے میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں دو رہائشی مکان اور دو گاؤ خانہ خاکستر ہوچکی ہیں جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سازوسامان خاکستر وچکاہے جبکہ رہائشی مکان بھی پوری طرح سے تباہ ہوچکا ہے۔جس کے نتیجے میں مکین کھلے آسمان تلے آچکے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے آٹھناڈن پہلگام علاقے میں شبانہ آتشزدگی کا واقع پیش آیا جس میں دو رہائشی مکان اور دو گاؤ خانہ خاکستر ہوچکی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آگ کی لپٹیں دو ر دور تک نظرآرہی تھی۔مقامی ذرائع کے مطابق عبدا رشید شیخ جس کا مکان تھا نے بتایا کہ آگ لگے سے دو رہائشی مکان خاکستر ہوچکی ہے جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سازوسان آگ کی وجہ سے تباہ ہوچکا ہے جبکہ رہائشی مکان میں موجود سارا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں مکین کھلے آسمان تلے آچکے ہیں۔مکان اور گاؤ خانہ عبدا رشید شیخ اور شبیر احمد شیخ کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں