0

ادھم پور کا 60 سالہ کسان کامیابی سے کیوی اُگاکر نوجوانوںکیلئے تحریک بنا

اودھم پور۔ 22؍ ستمبر۔ ایم این این۔ ضلع ادھم پور سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ سابق فوجی اور ترقی پسند کسان نوجوانوں کے لیے ایک تحریک بن گیا ہے جب اس نے روایتی زرعی طریقوں سے کنارہ کشی اختیار کی اور تین سال کی سخت محنت کے بعد کیوی پھل کی بمپر فصل پیدا کی۔60 سالہ محمد اسلم بھٹ کا تعلق جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع کے چنانی بلاک کے گاؤں بیان سے ہے اور وہ ریاست کے نوجوانوں کے لیے اختراع اور حوصلہ افزائی کی ایک مثال ہیں۔بھٹ نے روایتی زرعی طریقوں کو چھوڑ کر کیوی فارمنگ کے میدان میں قدم رکھا۔اس نے کامیابی کے ساتھ کیوی فروٹ کا اپنا پہلا ٹرائل کیا اور اسے ان کی تین سال کی محنت اور مشقت کے بدلے اس پھل کی بمپر فصل کا تحفہ ملا جو مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں