0

ارینا سیکٹر میں موٹار شیل برآمد

جموں،06نومبر(یو این آئی)بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)نے پیر کے روز جموں کے ارینا سیکٹر میں ایک موٹار شیل کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح بی ایس ایف نے معمول کی چیکنگ کے دوران ارینا سیکٹر میں ایک موٹار شیل برآمد کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف نے فوری طورپر بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا اور بعد ازاں اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں