0

اسٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ، سینسیکس 80 ہزار پوائنٹس کے پار

ممبئی، 3 جولائی : عالمی سطح سے ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر عام مانسون کی امید اور حکومت کی طرف سے اقتصادی سرگرمیوں کو تیزکئے جانے کی امید میں زبردست خریداری کے زور پر آج اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سینسیکس 80 ہزار پوائنٹس اور نفٹی 24300 پوائنٹس کے پار پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس بدھ کو 572 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی بار 80013.77 پوائنٹس پرکھلا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 154.30 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 24291.75 پوائنٹس پر کھلا۔
سیشن کے دوران سینسیکس 80074.3 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی پرافٹ بکنگ کی وجہ سے، یہ 79754.95 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر گر گیا۔ فی الحال یہ 79955.02 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
این ایس ای کا نفٹی سیشن کے دوران 24307.25 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد شروع ہونے والی فروخت کی وجہ سے یہ 24207.10 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا لیکن اب یہ 24274.10 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں