0

الطاف بخاری نے اپنی پارٹی کی سنیئر قیادت کے ہمراہ انتم ارداس میں کی شرکت

سوگواران ِ کنبہ سے تعزیت پرسی کے لئے منجیت سنگھ کا سب کے تئیں اظہار ِ تشکر

وجے پور:اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے ضلع سانبہ کے وجے پور میں پارٹی صوبائی صدر منجیت سنگھ کے والد بلونت سنگھ کے دسویں پر منعقدہ انتم ارداس میں شرکت کی۔ سنیئر نائب صدرغلام حسن میر اور دیگر سنیئرلیڈران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے بلونت سنگھ کی روح کی شانتی کے لئے گردوارا میں منعقدہ اِس پروگرام میں شرکت کی۔ الطاف بخاری اور غلام حسن نے پارٹی کے سبھی لیڈران کی طرف سے سردار منجیت سنگھ کے افراد خانہ کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی اور دُعا کی کہ اُنہیں یہ ناقابل ِ تلافی نقصان بردداشت کرنے کی ہمت عطا ہو۔
بلونت سنگھ کی روح کی شانتی کے لئے دُعا کرنے کی غرض سے سماج کے مختلف طبقہ جات کے سینکڑوں افراد جن میں سیاستدان، پنچایتی نمائندگان، سول سوسائٹی ممبران، پولیس افسران اور سرکاری عہدیداران شامل تھے، نے حصہ لیا۔دریں اثناءسردار منجیت سنگھ نے سبھی اپنی پارٹی لیڈران، تمام افراد اور سیاستدانوں اور دیگران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے گھر آکر اُن کی ڈھارس بندھائی اور غمزدہ کنبے سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں