0

الطاف بخاری کا وجے پوردورہ شری بلونت سنگھ جی کی آخر ی رسومات میں کی شرکت

پارٹی صوبائی صدر منجیت سنگھ اور دیگر سواران ِ کنبہ کی ڈھارس بندھائی

وجے پور:اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے بدھ کے روز پارٹی صوبائی صدر جموں سردار منجیت سنگھ کے والد شری بلونت سنگھ جی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ 26ستمبر کے روز ضلع سانبہ کے وجے پور آبائی رہائش گاہ پر وہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
الطاف بخار ی نے اپنی پارٹی سنیئرلیڈران کے ہمراہ منجیت سنگھ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور بلونت سنگھ جی کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سوگواران کنبہ خاص طور سے منجیت سنگھ جی کی ڈھارس بندھائی۔ پارٹی صدر نے غمزدہ افراد خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری پارٹی دُکھ کی اس گھڑی میں اُن کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ شری بلونت سنگھ جی کی آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے بخاری نے اُن کی روح کی شانتی اور لواحقین کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان بردداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دُعا کی۔
آخری رسومات میں سماج کے مختلف طبقہ جات کے لوگوں ، انڈین آرمی، تاجر طبقہ، پنچایتی ممبران، سیاستدان اور پولیس افسران سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور منجیت سنگھ کے والد کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں