0

الیکشن کمیشن 10 جولائی کو جموں و کشمیر کے ڈی ای اوز کے ساتھ انتخابی تیاریوں بارے میٹنگ کرے گا

سری نگر، 5 جولائی ۔ ایم این این۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) 10 جولائی کو جموں و کشمیر کے ضلعی انتخابی افسران کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔جموں و کشمیر کے جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او( کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی جائے گی اور ضروری انتخابی تیاریوں پر غور کیا جائے گا۔اس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (EROs) اور بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) کے کردار اور تعیناتی کے بارے میں اپ ڈیٹس اور گھر گھر تصدیق کی پیش رفت کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ بات چیت میں ووٹر لسٹ کی درستگی کو بڑھانے، الیکٹرز فوٹو شناختی کارڈز کو بہتر بنانے اور ایک مربوط ڈرافٹ رول کی تیاری پر بھی توجہ دی جائے گی۔ڈی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 9 جولائی 2024 تک تفصیلی اسٹیٹس رپورٹ جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں