0

امریکہ میں سمندری طوفان ہیلن کے باعث 26 افراد ہلاک

واشنگٹن، 28 ستمبر : امریکہ میں طاقتور سمندری طوفان ہیلن کی وجہ سے تقریباً 26 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاست جارجیا میں 11، فلوریڈا میں سات، جنوبی کیرولائنا میں چھ اور شمالی کیرولائنا میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو سمندری طوفان ہیلن کے تازہ ترین اثرات سے آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کی رات دیر گئے امریکہ سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ہیلن کمزور ہو کر ٹراپیکل طوفان میں تبدیل ہو گیا۔
یواین آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں