0

امریکہ نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل نہیں کرے گا:کیرین جان پیئر

واشنگٹن، 22 نومبر : وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان کیرین جان پیئر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل نہیں کرے گا۔
العربیہ کو دیے گئے ایک خصوصی بیان میں کیرین نے کہا کہ وائٹ ہاؤس یہ نہیں سمجھتا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو امریکا کے اندر اور بالخصوص اس مسئلے میں کوئی قانونی اختیار حاصل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت یا ترسیل معطل کرنے کی شدید مخالفت کرتا ہے، امریکا اسرائیل کی سیکورٹی کا سخت پابند ہے۔
کیرین نے واضح کیا کہ واشنگٹن لبنان میں فائر بندی اور غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق حماس اور حزب اللہ تنظیمیں اسرائیل کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ایک ذمے دار نے العربیہ کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ “ہم نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری کو یکسر مسترد کرتے ہیں”۔ ذمے دار نے مزید کہا کہ بین الاقوامی عدالت نے اقدمامات میں غلطیوں کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں اس نے اسرائیلی قیادت کے خلاف فیصلہ جاری کیا”۔ انھوں نے باور کرایا کہ “بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے سے اقدامات کے سلسلے میں ہم اسرائیل سمیت اپنے شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کریں گے”۔
یواین آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں