0

امن جموں ایس اے آئی ٹریننگ سینٹر کے سربراہ مقرر

جموں، 10 اگست : جموں و کشمیر کے امن شرما کو جموں میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے تربیتی مرکز کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس اے آئی ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر امن شرما کو ایس اے آئی ٹریننگ سنٹر جموں کا چارج دیا گیا ہے۔
امن ہندوستانی قومی مردوں کی باسکٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس (این آئی ایس)، بنگلورو میں باسکٹ بال کے تعلیمی شعبے میں فیکلٹی، اور نئی دہلی میں ایس اے آئی ہیڈ کوارٹر میں اسٹیڈیم کے منتظم رہ چکے ہیں۔ وہ باسکٹ بال فیڈریشن آف انڈیا کے ٹیلنٹ ریسرچ ونگ کے چیئرمین بھی ہیں۔
این آئی ایس پٹیالہ کے 29ویں بیچ کے مجموعی ٹاپر امن نے جاٹ رجمنٹ کی آرمی بوائز اسپورٹس کمپنی میں 10 سال تک خدمات انجام دیں۔ انہیں ہندوستانی نوجوانوں، جونیئر اور مردوں کی ٹیموں کے ہیڈ کوچ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ جموں و کشمیر باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔
یواین آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں