0

امید ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کا دن بہت جلد آئے گا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 14 جون (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈتوں کی بہت جلد گھر واپسی کی امید ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن جلد آئے گا جب کشمیری پنڈت گھر واپس آکر ہمارے ساتھ امن کے ساتھ رہیں گے۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز وسطی کشمیر کے تولہ مولہ میں واقع کھیر بھوانی مندر میں میلہ کھیر بھوانی میں شرکت کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا.انہوں نے کہا: ‘مجھے امید ہے کہ وہ دن بہت جلد آئے گا جب کشمیری پنڈت واپس اپنے گھر آئیں گے اور ہمارے ساتھ امن کے ساتھ رہیں گے’۔ان کا کہنا تھا: ‘آپسی بھائی چارہ، ہندو مسلم سکھ اتحاد بہت ضروری ہے جو یہیں سے شروع ہو کر سارے ملک میں پھیل جائے گا’۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس میلے سے متعلق سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہاں ہمارے بھائی بہن جمع ہو کر دعائیں مانگتے ہیں۔بتادیں کہ تولہ مولہ میں میلہ کھیر بھوانی انتہائی مذہبی جوش وخروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں