0

انفورس منٹ ڈائریٹوریٹ کی جانب سے جموں میں خصوصی کارروائی چودھری لا ل سنگھ سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کارکنوں نے مظاہرے کئے

سرینگر/ 04نومبر/اے پی آئی ڈوگرہ سوبھیمان کے سربراہ سے انفورس منٹ ڈائریٹوریٹ جموں کے دفترنے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ڈوگرہ سوبھیمان کے کارکنوں نے کارروائی کوسیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ اسے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق انفورس منٹ ڈائریٹوریٹ جموں کے ٹیم نے ڈوگرہ سوبھیمان کے سربراہ سابق جنگلات ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ کو پوچھ تاچھ کے لئے علی الصبح طلب کیااور ان سے کئی گھنٹوں تک جموں کے انفورس منٹ ڈائریٹوریٹ دفتر میں پوچھ تاچھ کی تاہم انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ نے ا سے پہلے ان کی اہلیہ کے خلاف کیس درج کر ان کے ایجوکیشنل ٹرسٹ پرچھاپے ڈالے تھے ا و رتلاشی کارروائیاں عمل میں لائی۔انفورسمنٹ ڈائریٹوریٹ کی جانب سے چودھری لال سنگھ سے پوچھ تاچھ پر ان کے حامیوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفترکے باہراحتجاج کیااو رالزام لگایاکہ سیاسی انتقا م گیری کاسلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ بی جے پی جموں میں کسی کوبھی اپنے خلا ف آواز اٹھانے کی اجازت نہیں دیناچاہتی ہے تاہم ای ڈی،سی بی آئی،ایس آئی یو ایجنسیوں استعمال کرکے ہمارے حوصلوں کوپست نہیں کیاجاسکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں