0

اننت ناگ میں اراضی تنازعہ کے دوران ہاتھا پائی ، سات افراد زخمی

پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی

سرینگر 3 اکتوبر یو پی آئی ;جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پنز دگام علاقے میں دو گروپوں کے درمیان اراضی تنازعہ کو لے کر ہوئی ہاتھا پائی میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ مقامی ذراءع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، بعدا زاں انہیں مزید علاج اور تشخیص کے لئے سب ضلع ہسپتال کوکر ناگ منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذراءع نے بتایا کہ تصاد م کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، جھگڑے کی وجہ بننے والے حالات کا تعین کرنے اور کوئی قانونی نتیجہ نکالنے کے لئے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔ زخمیوں کی شناخت اشرف راتھر ، عبدالرشید ڈوئی، شکیل احمد کسانہ ، زینہ بیگم ، شوکت احمد بکروال اور ریشمہ بانو کے طورپر ہوئی ہے اور سبھی پنز گام کے رہائشی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں