0

اننت ناگ میں سڑک کے حادثے میں ایک ڈاکٹر کی موت ، سات افراد زخمی

سرینگر;11اکتوبر;;ایس این این;اننت ناگ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ حادثے میں دیگر سات افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ادھر پونچھ میں ایل او سی پر زخمی شخص پندرہ دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کے روز انتقال کرگیا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک سڑک حادثے میں ایک آیورویدک ڈاکٹر ہلاک اور دیگر سات افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔ اننت ناگ سے نمائندے نے بتایا کہ ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر ;7475;03;66;-1989وائیلو سڑک پر لڑھک کر پل سے نیچے گرگئی جس میں ایک شخص مشتاق احمدشالو ساکن زلنگم کوکرناگ کی ہوئی جو پیشے سے ایک ڈاکٹر بتایا جاتا ہے ۔ اس حادثے میں دیگر سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جائے ورادات پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا ۔ دریں اثناء ایک 22 سالہ شخص جو گزشتہ ماہ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرتے ہوئے شدید زخمی ہوا تھا بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ ا س ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ یاسر نذیر ولد نذیر احمد حسین کرمادہ علاقے سے 15 دن قبل پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران زخمی ہوا تھا ۔ اسے زخمی حالت میں طبی علاج کے لیے فوری طور پر جی ایم سی جموں میں داخل کرایا گیا ۔ یاسر کو

فوج کے دستوں نے اس وقت گولی مار دی جب اس نے سرحد پار سے نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کے دوران رکنے کا اشارہ کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی ۔ گرفتاری کے وقت اس کے پاس سے منشیات پر مشتمل ایک پیکٹ برآمد کیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم پندرہ دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد یاسر کی موت ہوئی ۔ پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی رپورٹ درج کرلی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں