0

اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز کا انسداد دہشت گردی آپریشن جاری، لشکر کے 2 دہشت گرد گھیرے میں

جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے گھیر لیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ جموں و کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ کیا، ‘کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش دھونک اور ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ کی غیر متزلزل بہادری کو حقیقی خراج عقیدت، جنہوں نے اس جاری آپریشن کے دوران آگے سے قیادت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ ہماری افواج عزیر خان سمیت لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو گھیرنے کے عزم کے ساتھ مصروف ہیں۔’

بتادیں کہ بدھ کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں فوج کے ایک کرنل سمیت سیکورٹی فورس کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کی تلاش میں تھے جب انہیں ایک ٹھکانے پر ان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ حکام نے بتایا کہ کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش دھونچک، جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایوں بھٹ تصادم میں شدید زخمی ہوئے اور بعد میں ان کی موت ہوگئی۔

بعد ازاں جموں و کشمیر کے ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ کو پھول چڑھانے کی تقریب منعقد کی گئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں راجوری ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں