0

اننت ناگ کے اہلان گگر منڈو علاقے میں انکاؤنٹر شروع

سری نگر، 10 اگست : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اہلان گگر منڈو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر شروع ہوا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ضلع اننت ناگ کے اہلان گگر منڈو میں انکائونٹر چھڑ گیا ہے اور سیکورٹی فورسزاور پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں’۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کے متعلق مصدقہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز اہلان علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں