0

اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 24 اکتوبر (یو این آئی) معاشرے سے منشیات کی بیخ کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ نے ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 36.500 کلو گرام چرس بر آمد کیا۔
انہوں نے گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت شکیل احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن ارونی بجبہاڑہ کے بطور کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں وہ حراست میں رہے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
پولیس نے عوام سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے بھر تعاون کرنے کی اپیل دہرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں