0

آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیشگوئی

سرینگر;15اکتوبر ;ایس این این;میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد اتوار کو دن بھر دھوپ چھاءو کے کھیل کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کی پیشگوئی ہے ۔ ادھر نئی موسمی پیشگوئی کے بیچ صبح اور شام کے اوقات معمولی سردی کی لہر محسوس ہونے لگی ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے ۔ سنیچروار کے روز بارشیں اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد اتوار کی صبح اگرچہ موسم بہتر ہوا تاہم دن بھر دھوپ چھاءو کے کھیل کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کا مکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات سے بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش یا بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ اس نے کہا کہ اس مدت کے دوران کچھ مقامات پر 75 فیصد ی بھاری برفباری کے امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 17 اکتوبر کو اونچائی پر ہلکی اور میدانی علاقوں میں بارش یا برفباری کا امکان ہے ۔ اس نے کہا کہ 18 اکتوبر کے بعد موسم میں مجموعی طور پر بہتری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کسانوں کو فصلوں کی کٹائی 17 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا مشورہ بھی جاری کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ خراب موسم خاص طور پر کمزور مقامات جیسے زوجیلا، مغل روڈ، سنتھن ٹاپ، سدنا ٹاپ وغیرہ پر عارضی طور پر نقل و حمل میں خلل ڈال سکتا ہے ۔ ادھر سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور اتوار کی صبح 830 گھنٹے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملی میٹر بارش بھی ہوئی ۔ جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم ڈگری سیلشس، کوکرناگ میں 7;46;3 ڈگری اور اس میں بھی ملی میٹر بارش ہوئی شمالی کشمیر کے گلمرگ میں کم سے کم 2;46;8 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا اور اس میں بھی 0;46;6 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں