0

آرمی چیف کا سیاچن بیس کیمپ، فارورڈ پوسٹوں کا دورہ

سیاچن۔ یکم نومبر۔ ایم این این۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے بدھ کو سیاچن بیس کیمپ اور فارورڈ پوسٹوں کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بھارتی فوج کے ذرائع نے بتایا کہ جنرل پانڈے منگل کو لیہہ پہنچے۔قراقرم رینج میں تقریباً 20,000 فٹ کی بلندی پر واقع سیاچن گلیشیئر کو دنیا میں سب سے زیادہ عسکری زون کے طور پر جانا جاتا ہے۔سردیوں کے دوران گلیشیر پر برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ عام ہیں اور درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایاکہ آرمی چیف نے آج سیاچن بیس کیمپ اور فارورڈ پوسٹوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دورے کے دوران آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں