0

آر آر سوائن نے جموں و کشمیر کے 17ویں ڈی جی پی کا عہدہ سنبھال لیا

سرینگر۔ 31؍ اکتوبر۔ ایم این این۔جناب آر آر سوائن نے آج سہ پہر پی ایچ کیو سری نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں جموں و کشمیر کے 17ویں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ سنبھالا۔ایس پی ایل ڈی جی کرائم جے اینڈ کے، شری اے کے چودھری، اے ڈی جی ایس پی، شری ایس جے ایم گیلانی، شری ایم کے سنہا، شری وجے کمار، ڈائریکٹر، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جموں و کشمیر، شری آلوک کمار، کمشنر سیکریٹری صنعت و تجارت شری وکرم جیت سنگھ، آئی جی پی شری وی کے۔ بردی، آئی جی پی ، جناب بی ایس توٹی اور جموں و کشمیر پولیس کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔شری آر آر سوائن کی آمد پر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پی ایچ کیو لان میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔1991 بیچ کے آئی پی ایس افسر شری آر آر سوین ڈی جی پی جموں و کشمیر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے جموں اور پولیس کے مختلف اہم اور کلیدی عہدوں پر تعینات رہے جن میں ایس ڈی پی او کوٹھی باغ، ایس پی رامبن، ایس پی کارگل، ایس پی پونچھ، ایس ایس پی کٹھوعہ، ایس ایس پی جموں، ایس ایس پی شامل ہیں۔ نومبر 2006 میں شری سوین ڈیپوٹیشن پر حکومت ہند گئے جہاں وہ بہت ہی باوقار عہدوں پر فائز تھے۔ جون 2020 میں، شری سوین نے سی آئی ڈی ونگ کے سربراہ کے طور پر جموںو کشمیر پولیس میں شمولیت اختیار کی اور آج جموںو کشمیر کے ڈی جی پی کا چارج سنبھال لیا۔ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، جموں و کشمیر شری آر آر سوائن نے پی ایچ کیو میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پی ایچ کیو اور دیگر ونگز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔مختلف ونگز کے ایچ او ڈیز اور پی ایچ کیو کے سینئر افسران نے ڈی جی پی کو اپنے ونگز اور دفاتر کے کام ؍ سرگرمیوںکے بارے میں بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں