0

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت تین روزہ دورہ جموں کشمیر پر 13اکتوبر سے

سماجی ترقی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے علاوہ کٹھوعہ میں رضاکاروں کے اجتماع سے خطاب کریں گے

سرینگر ;12اکتوبر ; ایس این این راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت تین دونوں کیلئے دورہ جموں کشمیر پر 13اکتوبر سے وارد ہو رہے ہیں ۔ تین روزہ دورے کے دوران وہ جموں کشمیر میں تنظیم کے کام کاج اور اس کے ذریعے کی جا رہی سماجی ترقی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے کارکنوں کی میٹنگ کی صدارت کریں گے جبکہ کٹھوعہ ضلع میں رضاکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے تین روزہ دورے پر جموں و کشمیر میں ہوں گے ۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھاگوت جموں کشمیر کے دورے کے دوران آر ایس ایس کے لیڈران تنظیم کے کام کاج کا جائزہ لینے کے علاوہ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔ پارٹی ذراءع کے مطابق آر ایس ایس سربراہ 14 اکتوبر کو جموں کشمیر میں تنظیم کے کام کاج اور اس کے ذریعے کی جا رہی سماجی ترقی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے کارکنوں کی میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔ وہ اگلے دن ایک رابطہ میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے اور کٹھوعہ ضلع میں رضاکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ ذراءع نے کہا کہ آایس ایس سال 2025 میں اپنے قیام کے 100 سال مکمل کر رہی ہے اور اس کے توسیعی ہدف پر کام بھی شروع ہو جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں