0

آن لائن جعلسازی سے نمٹنے کےلئے مرکزی سرکار کا ایک اہم اقدام

انٹلیجنس یونٹ اور کنزیومر پروٹکشن سسٹم قائم کرنے کی مرکزی وزیر ٹیلی کام کی ہدایت

سرینگر;15اکتوبر;وی او آئی ;جعلی طریقے سے صارفین سے آن لائن رقومات ہڑپنے کے معاملات کو روکنے کےلئے مرکزی وزارت نے ایک انٹلیجنس یونٹ اورکنزیومر پروٹکشن سسٹم کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو لون، لاٹری اور دیگر معالی معاونت میں پھنسانے والوں کی سرگرمیاں بند ہوں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزارت ٹیلی کام کی جانب سے ایک انٹلیجنس یونٹ اور کنزیومر پروٹکشن سسٹم کا قیام عمل میں لارہی ہے تاکہ صارفین کو آن لائن جعلسازوں سے بچایا جاسکے ۔ آن لائن جعلساز صارفین کو لون دینے ، لاٹری اور انعامات جیتنے اور دیگر طرح کے مالی فائدے پہنچانے کےلئے صارفین سے رقومات اینٹھنے والے سے صارفین کو بچانے کےلئے مرکزی وزارت ٹیلی کام وزیر روی شنکر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں انہوں نے متعلقہ کو ایسے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ بھارت میں آن لائن جعلسازی کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور لوگوں کو آن لائن چونا لگایا جارہا ہے ۔ اگرچہ ان معاملات سے نمٹنے کےلئے سائبر کرائم پہلے ہی کام کررہا ہے تاہم آن لائن جعلسازی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی ہے ۔ بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی درجنوں افراد کو آن لائن جعلسازوں نے لالچ دیکر لوٹ لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں