0

اکتوبر میں جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 1.72 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا

نئی دہلی، یکم نومبر (یو این آئی) اس سال اکتوبر میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی 1.72 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے، جو گزشتہ سال اکتوبر میں 151718 کروڑ روپے کی جی ایس ٹی وصولی سے 13 فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبر میں جمع ہونے والی ٹیکس آمدنی اب جی ایس ٹی ٹیکس نظام کے نفاذ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سے قبل اپریل 2023 میں اس مد میں 187035 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی جمع کیا گیا تھا۔
وزارت خزانہ نے آج یہاں اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک اوسط ماہانہ جی ایس ٹی محصولات کی وصولی 1.66 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 11 فیصد زیادہ ہے۔ اس سال اکتوبر میں کل جی ایس ٹی کی وصولی 172003 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں سی جی ایس ٹی 30062 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 38171 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 91315 کروڑ روپے شامل ہیں جس میں درآمدی سامان پر 42127 کروڑ روپے کا ٹیکس بھی شامل ہے۔ معاوضے کے سرچارج کے طور پر 12456 کروڑ روپے جمع کیے گئے ہیں، جس میں درآمدی سامان پر جمع کیے گئے 1294 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔
حکومت نے باقاعدہ تصفیہ کے تحت آئی جی ایس ٹی میں سے 42873 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی اور 36614 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو دیئے ہیں۔ اس طرح اگست میں سی جی ایس ٹی 72934 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 74785 کروڑ روپے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں