0

ایامتبرکہ عرس مبارک پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کے سلسلے میں جمعہ کا سب سے بڑا اجتماع آستان عالیہ دستگیر صاحب خانیار میں منعقد ہوا

سرینگر;20اکتوبر;وی او آئی;ایا م متبرکہ عرس مبارک پیر شیخ عبدالقادر جیلانی ;231; کے سلسلے میں جمعہ کے روز بڑی تعداد میں ذائرین نے آستان عالیہ خانیار اور آستان عالیہ دستگیر صاحب امیرا کدل سرینگر میں حاضری دی جبکہ دیگر مساجد و خانقاہوں میں شیخ عبدالقادر جیلانی ;231; کی اسلام کے تئیں اپنی خدمات اور ان کے روحانی کمالات کا تذکرہ کیا گیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ایام متبرکہ عرس مبارک پیش شیخ عبدالقادر جیلانی ;231; کے سلسلے میں جمعہ کے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے آستان عالیہ دستگیر صاحب خانیار میں حاضری دی اور جمعہ کے اس اجتماع میں شرکت کےلئے وادی کے دوردرازعلاقوں سے ذائرین آئے ہوتھے جنہوں نے آستان پر نماز جمعہ ادا کی اور اللہ کے حضور سربسجود ہوکر اپنے گناہوں کی بخشش اور حاجت رروائی کی دعا کی ۔ آستان پر مقررین نے شیخ عبدالقادر جیلانی ;231;کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی اسلام کے تئیں خدمات اور کے روحانی کمالات پر مبنی واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں سے تلقین کی کہ شیخ عبدالقادر جیلانی;231; کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں کیوں کہ ان کی دکھائی ہوئی راہ ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ ہے ۔ ادھر دستگیر صاحب امیرا کدل کے آستان پر بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز جمعہ اداکی جبکہ آستان پر صبح سے ہی درودوازکار اور ختمات المعظمات کی محفلیں آراستہ رہیں ۔ اس موقع پر مقررین نے شیخ عبدالقادر جیلانی ;231; کی حالات زندگی سے لوگوں کو آشنا کراتے ہوئے ان کی بتائی گئی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیا ۔ دریں اثناء وادی کے دیگر عبادتگاہوں ،مساجد اور خانقاہوں میں شیخ عبدالقادر جیلانی ;231; کی تعلیمات اور ان کی زندگی کے بارے میں مفصل روشنی ڈالی گئی ۔ واضح رہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی ;231; کے عرس کے سلسلے میں ایام متبرکہ چل رہے ہیں اور گیارہ دنوں تک ان سے منسوب آستانوں پر خصوصی وعظ وتبلیغ کی محفلیں آراستہ ہوتی ہیں اور آخرے دن پیر دستگیر صاحب سے منسوب تبرکات کی نشاندہی کرائی جاتی ہے اور اس ضمن میں سب سے بڑا اجتماع خانیار ان کے آستان پرمنعقدہوتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ وہاں نماز اداکرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں