0

ایس آئی اے نے پونچھ میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے پرانے معاملے پر چھاپہ مارا، ملزم فرار

سرینگر/04نومبر/ وی اوآئی//ایس آئی اے نے پونچھ میں ٹرر فنڈنگ کے معاملے میں چھاپہ ڈالا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ ملزم جائے موقع سے فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ریاستی تفتیشی ایجنسی (SIA) نے پونچھ کے گاؤں کنوئیاں میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے ایک پرانے معاملے میں چھاپہ مارا۔ لیکن ملزمان چھاپے سے قبل ہی گھر سے فرار ہوگئے۔ جس کی وجہ سے ایس آئی اے کی ٹیم بغیر کسی کارروائی کے واپس لوٹ گئی۔معلومات کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریباً 5 بجے ایس آئی اے کی ٹیم نے انسپکٹر رینک کے ایک افسر کی قیادت میں گاؤں کنویاں کی عمر کالونی میں رہنے والے دہشت گردی کی فنڈنگ کے ملزم محمد حفیظ کے گھر پر چھاپہ مارا،ایس آئی اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم جائے موقع سے پہلے ہی فرار ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں