0

ایس آر ٹی سی ملازمین کا پھر احتجاج اپنے مطالبہ کے حوالے سے ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

سرینگر/31اکتوبر/ایس این این// جے کے ایس آر ٹی سی ملازمین نے ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں پریس کالونی سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے ان کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔ سٹار نیو ز نیٹ ورک کے مطابق جے اینڈ کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی) کے ملازمین نے منگل کو پریس انکلیو سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے کئی مطالبات ساتویں پے کمیشن، مہنگائی الاؤنس، کنسولیڈیٹڈ ملازمین کو ریگولرائز کرنے اور نظر ثانی شدہ کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ پر مشتمل ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ معمولی تنخواہوں سے اپنے خاندان کے روزمرہ کے اخراجات پورے نہیں کر پا رہے ہیں۔انہوں نے ایل جی حکومت اور حکام سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور ان کے مطالبات کو فوری طور پر پورا کرنے کی اپیل کی۔یاد رہے کہ مذکورہ ملازمین نے اس سے پہلے بھی کئی بار پریس کالونی سرینگر میں اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی تاہم ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کا آج انہوں نے برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جائزہ مسائل کی طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں