0

ایشیائی کھیلوں میں 100 تمغے- بھارت کی ایک تاریخی کامیابی: وزیراعظم

وزیراعظم نریند رمودی نےکہا ہے کہ ایشیائی کھیلوں میں ہمارے ایتھلیٹوں کے ذریعے100 تمغے حاصل کرنے کے تاریخی لمحے پر ملک کے عوام جوش و جنون سے سرشار ہے۔

وزیراعظم 10 اکتوبر کو بھارتی دستے کی میزبانی کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا؛

’’ایشیائی کھیلوں کی بھارت کی یادگاری کامیابی!

بھارتی عوام سے اس سے بات سےپرجوش ہیں کہ ہم نے 100 تمغوں کا ایک قابل ذکر سنگ میل پار کرلیا ہے۔

میں اپنے ان عظیم کھلاڑیوں کی دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جن کی کوششوں سے بھارت کو یہ تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ہر ایک حیرت انگیز مظاہرے نے ایک تاریخ رقم کی ہے اور ہمارے دلوں کو فخر سے لبریز کردیا ہے۔

میں، 10 تاریخ کو ایشائی کھیلوں میں اپنے بھارتی دستے کی میزبانی کرنے اور اپنے ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے منتظر ہوں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں