0

ایل جی سنہا نے زیوان میں ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا سائٹ پر معائنہ کیا

سرینگر۔ 9 ؍ اکتوبر۔ ایم این این۔ جموںو کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو سائٹ کا معائنہ کیا اور سری نگر کے پنتھا چوک میں زیوان اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے دفتر اور یاتری نواس میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لیے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے زیر تعمیر بلاکس کی بروقت تکمیل اور پیش رفت کی کڑی نگرانی پر زور دیا۔” انہوں نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کو مزید تقویت دینے کے لیے تیز رفتار اور معیاری تعمیر کو یقینی بنانا ہمارا مشن ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں