0

ایل پی جی کے درآمد پر اب نہیں لگے گا ایگری سیس

نئی دہلی. مرکزی حکومت نے گھریلو ایل پی جی گیس کی درآمد کو لے کر بڑا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے ایل پی جی کی درآمدی ڈیوٹی کم کردی۔ اس کے علاوہ اس پر لگنے والا ایگری سیس اور انفرا سیس کو 15 فیصد سے کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ یکم ستمبر یعنی آج ہی سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ جولائی میں ان کی درآمدات پر زرعی سیس لگایا گیا تھا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے سے قبل پرائیویٹ کمپنیوں کو ایل پی جی کی درآمد پر 15 فیصد درآمدی ڈیوٹی اور 15 فیصد ایگری اور انفرا سیس ادا کرنا پڑتا تھا لیکن اب اس کمی کے بعد درآمدی لاگت میں کمی آئے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی، لیکویفائیڈ پروپین اور لیکویفائیڈ بیوٹین کو آج سے ہی ایگری سیس سے مکمل طور پر استثنیٰ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں