0

اینٹی کرپشن بیورو کی بڈگام میں خصوصی کارروائی

پٹواری کو دس ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا :اے سی بی

سرینگر 5 اکتوبر;یو پی آئی ;اینٹی کرپشن بیورو نے پٹواری حلقہ شریف آباد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔ یو پی آئی کے مطابق اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ رونیو ریکارڈ کے آن لائن اندراج کی خاطر پٹواری حلقہ شریف آباد بڈگام عاشق حسین دس ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے ۔ چنانچہ اے سی بی نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو نے جمعرات کے روز ایک جال بچھایا جس دوران رشوت خور پٹواری کو شکایت کنندہ سے دس ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں پٹواری سے دس ہزار روپیہ کی رقم ضبط کی گئی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹواری سے مزید پوچھ تاچھ ہو رہی ہیں ۔ اے سی بی نے عوا م الناس سے اپیل کی ہے کہ رشوت خور ملازمین کے بارے میں فوری طورپر اینٹی کرپشن بیورو کے ساتھ رابط قائم کریں تاکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں