سرینگر:۶،فروری : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ ایک قوم، ایک لوگ، ایک ثقافت، ’ایک بھارت، بہترین بھارت‘ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ABVPکے طلباءکے بین ریاستی زندگی کے اقدام کے تحت جموں کا دورہ کرنے والے شمال مشرقی ریاستوں کے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ1965 میں شروع کئے گئے اس پروگرام نے شمال مشرقی خطے اور ملک کے باقی حصوں کے نوجوانوں کے درمیان ایک جذباتی پل بنایا ہے۔انہوں نے اس شاندار پہل کے نصب العین پر روشنی ڈالی کہ’ ایک قوم ، ایک لوگ، ایک ثقافت، جو’ایک بھارت، بہترین بھارت‘ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے اور نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں تنوع میں اتحاد کو جینے اور سمجھنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے زور دیا کہ وہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کےلئے اجتماعی طور پر کام کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے نوجوان سماج کے کمزور اور پچھڑے طبقوں کی ضروریات اور خواہشات پر توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ ترقی کے عمل میں حصہ لے سکیں اور ہمہ جہت ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
