0

ایک ملک ایک چناؤ سے متعلق کمیٹی کی دوسری میٹنگ نئی دلّی میں منعقد

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کوندکی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں تبادلہ خیال
سرینگر/25اکتوبر/ایس این این// ایک ملک ایک چناو سے متعلق کمیٹی کی دوسری میٹنگ آج دلّی میں ہونے ہوئی ہے۔ سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی سربراہی میں آٹھ ارکانپر مشتمل کمیٹی لوک سبھا اور ریاستوں کی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جانے کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔مذکورہ کمیٹی بھارت کے آئین اور دیگر آئینی دفعات کے تحت موجودہ ڈھانچے کے دائرے میں سفارشات پیش کرے گی۔ یہ کمیٹی اِس بات کا بھی جائزہ لیگی کہ آیا آئین میں ترامیم کے لیے ریاستوں کی طرف سے توثیق کی ضرورت ہوگی یا نہیں۔کمیٹی نے پچھلے مہینے اپنی پہلی میٹنگ میں ملک میں ایک ساتھانتخابات کرائے جانے کے معاملے پر تسلیم شدہ قومی سیاسی پارٹیوں اور ریاستی پارٹیوں کی رائے اور اْن کے خیالات معلوم کرنے کے لیے مدعو کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ کمیٹی نیاِس معاملے پر بھارت کے لاء کمیشن کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاکہ وہ اپنیتجویزیں اور نقطہ نظر پیش کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں