0

ایک ہفتے تک بھاری بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں:محکمہ موسمیات

سری نگر:۶۱، ستمبر: جے کے این ایس : ماسوائے کچھ ایک مقامات کے باقی پورے جموں وکشمیرمیں موسم خشک اور گرم ہونے کی بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹرمختار احمد نے ہفتہ کی صبح کہاکہ کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے5تا6ڈگری سینٹی گریڈ اوپر ہے تاہم جموں خطے میں درجہ حرارت معمول پر قائم ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق انہوںنے کہاکہ ہفتہ کی صبح جموں کے کچھ علاقوں کیساتھ ساتھ جنوبی کشمیرمیں کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی اطلاع ہے۔ماہرموسمیات کاکہناتھاکہ کشمیرمیں کم بارش ہونے کا سلسلہ برقرار ہے ۔انہوںنے امکان ظاہرکیاکہ دوپہرکے وقت جموں وکشمیرمیں کچھ مخصوص جگہوں پر مختصر وقت کیلئے بارش ہوسکتی ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت جمعہ کے مقابلے میں 2سے3ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے ۔ڈاکٹر مختار کامزید کہناتھاکہ 17سے23ستمبرتک موسم عمومی طور پر خشک اورگرم رہنے کے بیچ 16سے18ستمبرکے دوران کچھ مقامات پر جزوقتی بارش ہونے کاامکان ہے ،تاہم انہوںنے واضح کیاکہ جموں وکشمیرمیں مغربی ہواﺅں یا مون سون کی غیرموجودگی کے باعث خطے میں کم ازکم ایک ہفتے تک بڑے پیمانے پر بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں