0

ای رکشا کا کرایہ10 روپے فی کلومیٹرفی مسافر مقرر، پیٹرول آٹو کےلئے میٹر لازمی

سرینگر:۸۱،جنوری : جموں وکشمیرمیں پرائیوٹ ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اورعام شہریوںکی شکایات کاازالہ کرنے کے جاری اقدامات کے تحت ٹرانسپورٹ کمشنر ویش پال مہاجن نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ ای رکشا کا کرایہ 10روپے فی شخص(مسافر) فی کلومیٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس نمائندے رفیق بٹ کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہو ئے جموں وکشمیرکے ٹرانسپورٹ کمشنر ویش پال مہاجن نے واضح کیا کہ ای رکشا مقررہ راستوں تک محدود ہیں اور 6 کلومیٹر سے زیادہ نہیں چل سکتے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹ کمشنرمہاجن نے اسبات پرزوردیاکہ پٹرول آٹوزچلانے والے میٹر نصب کریں۔ ٹرانسپورٹ کمشنرنے وارننگ دی کہ اگر کوئی پیٹرول آٹو میٹر کے بغیر چلتا پایا گیا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ آرٹی اﺅ یا موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی طرف سے پیٹرول آٹوکی قیمتیں یعنی کراےے پہلے ہی طے کی جاتی ہیں۔ مسافروں سے جاری ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کمشنر ویش پال مہاجن نے کہاکہ مسافروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ای رکشااورپیٹرول آٹو ڈرائیوروں کی جانب سے احکامات کی عدم تعمیل کی اطلاع دیں۔انہوںنے کہاکہ شکایت موصول ہونے پر خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی،اوراس سلسلے میں آر ٹی او کے پاس شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔زیر التواءلائسنسوں کے معاملے کے بارے میں ٹرانسپورٹ کمشنرمہاجن نے انکشاف کیا کہ تقریباً2 لاکھ لائسنس پرنٹنگ کے مسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ ٹینڈرنگ کا عمل اپنے آخری مرحلے میں ہے، اور ہمیں امید ہے کہ اس مہینے کے آخر تک بیک لاگ کو صاف کر دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ کمشنرنے یقین دلایاکہ لائسنس پہلے کی طرح ڈاک کے ذریعے بھیجے جائیں گے، اور اس عمل کو ہموار کیا جائے گا ۔مزید برآں، ٹرانسپورٹ کمشنر مہاجن نے عوام کی حفاظت کے لیے محفوظ ڈرائیونگ کے طریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈرائیوروں کو رفتار کی حد پر عمل کرنے یا جرمانے کا سامنا کرنے کی تنبیہ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں