0

بارہمولہ سڑک حادثہ :تین افراد جاں بحق 20دیگر زخمی

سری نگر،13جون(یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں تین مسافروں کی موت جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے پازال پورہ رفیع آباد میں جمعرات کی صبح ایک منی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کم سے کم 23 افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے تین کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔
عین شاہدین نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی کافی تیز چلا رہا تھا جس وجہ سے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پازل پورہ کے نزدیک گاڑی لڑھک گئی اوراس میں سوار سبھی افراد خون میں لت پت ہو ئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جی ایم سی بارہ مولہ میں 20زخمیوں کو لایا گیا ہے اور گاڑی میں کل ملا کر 35کے قریب افراد سوار تھے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں