0

بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سری نگر،27جون: منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 22 لاکھ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا ہے۔
مذکورہ منشیات فروش کی شناخت ہلال احمد وانی ولد غلام نبی وانی ساکن برزلہ کنزر کے طور پر کی گئی ہے۔
ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے کنزر علاقے ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کا 22 لاکھ روپیے مالیت کا دو منزلہ رہائشی مکان قرق کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن کنزر میں درج ایک مقدمے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں