0

بارہمولہ میں گاڑی چلانے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارورائی

ارہمولہ میں گاڑی چلانے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارورائی

خلاف ورزی کے مرتکب 11 ڈرائیونگ لائسنز معطل ،17 لائسنس ہولڈرس کے نام وجہ بتاو نوٹس جاری

لوگ گاڑی چلاتے وقت بیلٹ کا استعمال ،موبائل فون سے گریز اور ٹریفک کے دیگر اصولوں پر من و عن عمل کریں ;223; اے آر ٹی او

سرینگر ;223;12اکتوبر ;223; ایس این این ;223223;شمالی ضلع بارہمولہ میں گاڑی چلانے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آتے ہوئے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر بارہمولہ نے تازہ کارروائی کے دوران 11 ڈرائیونگ لائسنس معطل کردی جبکہ 17 کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ ایس این این نمائندے نے بارہمولہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر معظم علی شاہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارورائی تیز کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر بارہمولہ نے 11ڈرائیونگ لائسنسوں کو معطل کر دیا اور 17لائسنس ہولڈروں کو موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر وجہ بتاوَ نوٹس جاری کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق انفورسمنٹ مہم کے دوران نجی گاڑیوں کے مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ مناسب دستاویزات کے بغیر اسکول کے طلباء کو لے جانے کے علاوہ اپنی گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال کو روکنے جس سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سوپور کے مضافات میں چنار کراسنگ پر اے آر ٹی او معظم علی کی قیادت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی ایک ٹیم نے ایک انفورسمنٹ مہم چلائی ۔ مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے 11ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے گئے، اس کے علاوہ 17کو وجہ بتاءو نوٹس جاری کیے گئے ۔ نمائندہ سے بات کرتے ہوئے اے آر ٹی او بارہمولہ معظم علی نے کہا کہ مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کو کونسلنگ کرنے کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے تنبیہ کی گئی ۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی پرائیویٹ ٹیکسیوں کی خدمات حاصل نہ کریں جن میں پیرامیٹرز کی کمی ہو جو کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ زیادہ رفتار سے گریز کریں ، ڈرائیونگ بیلٹ کا استعمال کریں ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون سے گریز کریں اور ٹریفک کے دیگر اصولوں پر مذہبی طور پر عمل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں