0

بارہمولہ میں 4 منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 6 نومبر (یو این آئی) معاشرے سے منیشات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ پلہالن کی ایک ٹیم نے ایس ڈی پی او پٹن کی نگرانی میں پلہالن پٹن میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران چار افراد کو روکا جو ایک سوفٹ گاڑی زیر نمبرJK01M – 7247 میں سری نگر کی طرف جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 265 گرام ہیرائن جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں منشیات فروشوں کی شناخت عاشق الٰہی پرے ولد عبدالرزاق پرے ساکن لاوے پورہ ایچ ایم ٹی سری نگر، محمد آصف بٹ ولد غلام احمد، بلال احمد بٹ ولد گلزار احمد ساکنان نور باغ ملورہ سری نگر اور الطاف احمد میر ولد غلام محمد ساکن ملہ پورہ وار پورہ سوپور کے بطور کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے گاڑی کو بھی ضبط کیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
بتادیں کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران 242 مقدمے درج کرکے 425 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادوں کو ضبط بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں