0

بارہمولہ میں 5 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 12 جنوی (یو این آئی) منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن چندوسہ کی ایک پارٹی نے تھنڈا کاسی چندوسہ میں ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 56 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت محمد شعبان ولد مرحوم غلام محمد ساکن دودھہ بگ کے طور پر کی گئی ہے۔اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن بونیار کی ایک پارٹی نے لمبر بونیار میں ایک ناکے کے دوران دو افراد کو روکا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 88 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت معراج احمد نجاد ولد مرحوم فتح نجار ساکن لمبر اور شبیر احمد بکروال ولد وزیر محمد ساکن باباگیل لمبر کے طور پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پولیس پوسٹ بابا ریشی کی ایک پارٹی نے باباریشی کراسنگ پر ایک ناکے کے دوران دو افراد کو روکا۔ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 85 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ان کی شناخت اشفاق احمد ماگرے اور دائود احمد ماگرے پسران غلام رسول ماگرے ساکنان دودھہ بگ کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں چندوسہ، بونیار اور ٹنگہ مرگ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کئے گئے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں