0

بارہمولہ کنزر میں معدنیات کی غیر قانونی کان کنی میں پولیس نے 3 ٹپر قبضے میں لے لیے ۔ 3 ڈرائیور گرفتار

سرینگر 22اکتوبر; بارہمولہ کنزر علاقے میں معدنیات کی غیر قانونی کان کنی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے، بارہمولہ پولیس نے ہفتہ کے روز تین ٹپروں کو ضبط کرنے کے علاوہ تین ڈرائیوروں کو گرفتار کیا ۔

پولیس نے ایس ڈی پی او ٹنگمرگ، ایس ایچ او پی ایس کنزر وسیم جہانگیر کی نگرانی میں ایس ایچ او اشفاق عالم کی نگرانی میں 3 ٹپر قبضے میں لے کر 3 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ان کی شناخت ایجاز احمد ڈار ولد عبدل خالق سکنہ بنگام، بلال احمد شاہ ولد عبدل رحمان سکنہ تکیہ گونی پورہ اورغلام قادر خان ولد عبدل رحمان سکنہ منگلورہ کنزر شامل ہیں ۔

اس کے مطابق ان کے خلاف تھانہ کنزر میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات اپنے متعلقہ پولیس یونٹس کے ساتھ شیئر کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں