24

بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے

شری ویشنو دیوی مندر پر حاضری دی
سرینگر/30اگست(یو این آئی)
بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے اپنی فلم جوان کی ریلز سے قبل جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر منگل کی رات دیر گئے حاضری دی۔ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ خان منگل کی شب شری ماتا ویشنو دیوی مندر پہنچے اور وہاں حاضری دی۔انہوں نے کہا کہ وہ منگل کی شام کٹرہ کیمپ پہنچے اور تارا کوٹ راستے سے قریب پونے بارہ بجے رات مندر پہنچے اور وہاں حاضری دینے کے فوراً بعد واپس چلے گئے۔دریں ا ثنا سوشل میڈیا پر وائرل ایک مختصر ویڈیو میں شاہ رخ خان کو چہرہ چھپائے مندر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈو میں ان کے ساتھ کچھ پولیس اہلکاروں اور ذاتی عملے کے ارکان بھی نظر آ رہے ہیں۔بتادیں کہ گذشتہ 9 مہینوں کے دوران موصوف دوسری بار ماتا ویشنو دیوی پر حاضری دے رہے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے دسمبر 2022 میں اپنی بلا بسٹر فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز سے ایک ماہ قبل ماتا ویشنو دیوی پر حاضری دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں