0

بانڈی پورہ میں آٹھ دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

سری نگر، 4 نومبر (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آٹھ دنوں سے لاپتہ ایک شخص کی لاش ہفتے کی صبح ایک نالے سے بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے نچھر نالے میں ہفتے کی صبح آٹھ دنوں سے لاپتہ ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یہ لاش ماہی گیروں نے دیکھی جنہوں نے اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت منظور احمد خان ولد نذیر احمد خان ساکن پری بل حاجن کے بطور کی گئی ہے۔بتایا جاتا کہ کہ متوفی پیشے سے ایک سومو ڈرائیور تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحغقیقات شروع کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں