0

بانڈی پورہ میں منشیات فروش کا بینک اکائونٹ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منجمد:پولیس

سری نگر، 6 نومبر (یو این آئی) بانڈی پورہ پولیس نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹبسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعات کے تحت ایک منشیات فروش کے قریب پونے دو لاکھ روپیے کی بچت کے بینک اکائونٹ کو منجمد کر دیا ہے۔
پولیس نے اس منشیات فروش کی شناخت عامر رشید شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن شلوت سمبل کے بطور کی ہے جس کے اکائونٹ میں میں 1 لاکھ 70 ہزار 8 سو 7 روپیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی مجاز اتھارٹی اور ایڈ منسٹریٹر ایس اے ایف ای ایم (نئی دہلی) نے این ڈی پی ایس کی دفعہ کے 68F(2) کے تحت انجام دی ہے جو حکام کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
بانڈی پورہ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘عامر رشید شیخ ولد عبدالرشید ساکن شلوت سمبل نامی منشیات فروش کے 1،70،807 روپیے کی بچے کے بینک اکائونٹ کو منجمد کیا گیا’۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ یہ کارروائی مجاز اتھارٹی اور ایڈ منسٹریٹر ایس اے ایف ای ایم (نئی دہلی) نے این ڈی پی ایس کی دفعہ کے 68F(2) کے تحت انجام دی ہے جو حکام کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا اختیار دیتا ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں