0

بانہال میں سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

سری نگر:جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے بانہال میں سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کی ۔ اطلاعات کے مطابق بانہال قاضی گنڈ نو یوگ ٹنل کی حفاظت پر مامور اہلکار نے دوران ڈیوٹی اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

واقعہ کے فوراً بعد وہاں موجود دوسرے فوجی اہلکار اس کی طرف دوڑے اور اس کو خون میں غلطاں دیکھا۔ انہوں نے اپنے زخمی ساتھی کو فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

بارہولہ میں فوجی اہلکار کی مبینہ خودکشیقابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں تعینات سکیورٹی فورسز پر ذہنی دباؤ اور دیگر وجوہات کی بنا پر خودکشی کے واقعات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل 12 اگست کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے سیل علاقے میں ایک چیک پوسٹ کی حفاظت کے دوران ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں