0

بجبہاڑہ اننت ناگ،کوٹرنکہ راجوری،بانہال اور اکھنورمیں سڑک حادثات

2افراد موقعہ پرہی لقمہ اجل
3آئی ٹی بی پی اہلکاروں سمیت 24افرادزخمی ،4زخمیوںکی حالت نازک
سری نگر:۲۲، جون:جے کے این ایس : بجبہاڑہ اننت ناگ ،کوٹرنکہ راجوری ،بانہال اور اکھنور میں الگ الگ سڑک حادثات کے دوران 2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 3آئی ٹی بی پی اہلکاروں سمیت 26افرادزخمی ہوگئے ،جن کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیاگیا ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ کے قریب ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقعہ ہوگئی۔اس کی شناخت محمد الطاف بملا ولد عبدالکریم بوملا ساکنہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ اس دوران کوٹرنکہ راجوری میں جمعہ کو رات دیر گئے ایک نجی گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگرنے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقعہ ہوگئی ۔ذرائع نے بتایاکہ کوٹرنکہ قصبہ سے تقریباً تین کلومیٹر دورجمعہ کو رات دیر ایک آلٹو کارزیرنمبر JK11H-1102ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری ،جسکے نتیجے میں اس نجی کارکو چلانے والا شخص موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھا ۔مہلوک شہری کی شناخت محمدشکور ولد مصری جنگیریال ساکنہ کھڈیون کے طور پرہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ مہلوک شخص کی نعش کو اسپتال میں طبی وقانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعدلواحقین کے سپردکیاگیا ۔ادھرجموں سری نگر قومی شاہراہ پر بانہال کے کھرپورہ گاو ¿ں کے قریب ایک پرائیویٹ ٹرک کے الٹ جانے سے آئی ٹی بی پی کے 3جوانوں سمیت4 افراد زخمی ہو گئے۔یہ ٹرک جموں سے وادی کشمیر جا رہا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں، پولیس، ٹریفک پولیس اور این جی او بانہال کے رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ چاروں زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکالاگیااور انہیں علاج کےلئے ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا گیا ، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ذرائع نے زخمیوں کی شناخت ڈرائیور منظور احمد بٹ ساکنہ کھنموہ سری نگر، گوتم سنادھن ساکنہ اڑیسہ، لکھماسی سنگھ ساکنہ اتراکھنڈ اور ستپال سنگھ ساکنہ اتراکھنڈ کے طور پر کی ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔دریں اثناءاکھنور،جوریاں روڈ پر بمل علاقے میں2مسافر بسوں کے درمیان آمنے سامنے ٹکر لگنے سے22 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ تصادم ہفتہ کو علی الصبح ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ زخمیوں میں سے4کی حالت نازک ہے اور انہیں جدید طبی علاج کےلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے۔ باقی زخمیوں کو قریبی طبی مراکز میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے حادثے کی وجہ جاننے کےلئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور کمزور مرئیت نے تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔حکام ڈرائیوروں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ سڑکوں پر احتیاط برتیں، خاص طور پر خراب موسمی حالات میں۔ مزید تفصیلات تحقیقات کے آگے بڑھنے پر فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں